سلام از بارگاہِ امام عالی مقام علیہ السلام

سلام از بارگاہِ امام عالی مقام علیہ السلام
ابن یزید دیکھ بصیرت حسین کی
مرنا تمھارے ہاتھوں ہے سنت حسین کی
تیری شکست رکھی گئی جیت میں تری
مظلومیت میں فتح ہے حکمت حسین کی
حملوں سے کون جیت سکا ہے کسی کا دل
قربانیوں سے سیکھ سیاست حسین کی
یہ طرز حکمرانی زمانے میں ہے کہاں
جیسےہے آنسووں پہ حکومت حسین کی
وہ دل پھر عام دل نہیں رہتا خدا قسم
جس دل میں بس گئی ہو محبت حسین کی
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *