سودائی

سودائی
ہر شام ڈھلے
تم روز کسے گھر لے آتے ہو
اس کے پیراہن کی دھجی
اس کے جوتے کے تلوے سے ملتا جلتا تلوا
اس کی رنگ برنگی اخباروں کے ٹکڑے
اس کی لکڑی
اس کی ٹوٹی پھوٹی گڑیا
اُس کے جسم کی باس
اور میلا میٹھا پن
اس کے دیس کی دھول کی رنگت
اس کی بات کا شور
آئینے کی بات کا شور
آئینے میں دکھنے والے عکس بتا
ہر شام ڈھلے تم روز کسے گھر لے آتے ہو
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *