سوگواروں کی ضرورت ہے اگر

سوگواروں کی ضرورت ہے اگر
آؤ بازار سے لے آتے ہیں
ایک میّت ہی تو دفنانا ہے
تھوڑے پیسوں میں نپٹ جائے گا
گر جنازے کا بھرم رکھنا ہے
لوگ مل جائیں گے رونے والے
شامیانوں کی ضرورت کیا ہے
بیٹھ جائیں گے کہیں غم کے تلے
اس کی تعبیر بتا کیا ہوگی
تو مرے خواب میں چپ بیٹھا تھا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – محبت گمشدہ میری)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *