سوگواری ساتھ کیا دیتی مرا

سوگواری ساتھ کیا دیتی مرا
غم سوا نیزے سے بھی نزدیک تھا
اس قدر تکلیف دہ تھا غم ترا
بے خیالی بن گئی ردِ عمل
اپنے بارے میں بہت پہلے سے ہی
مجھ کو تیری خواہشوں کا علم تھا
ورنہ میں تیار تھا بالکل مگر
ہار جانے کا کوئی موقع نہ تھا
رات کتنے مکر سے ہنستی رہی
دیکھ کر آنکھوں کا میری بانجھ پن
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اے عشق ہمیں آزاد کرو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *