کتنی اچھی لگتی ہے
بارش میں بڑھ جاتی ہے
یادوں کی ویرانی اور
کچھ تو سوچا ہی ہوگا
تم نے میرے بارے میں
کتنے اچھے ہوتے ہیں
عزت کرنے والے لوگ
آؤ اِدھر اُدھر کی ہم
دو باتیں کر لیتے ہیں
میں یہ وعدہ کرتا ہوں
پیار پہ بات نہیں ہو گی
موسم اچھا ہوتا ہے
اچھی باتیں ہونے سے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)