شام کنارے

شام کنارے
صبح سویرے سورج جاگا
گھر کی جانب بھاگا
شام کنارے سورج رویا
رات کی گود میں سویا
کس کی آنکھ نے آنگن دھویا
کس کو ساون لاگا
صبح سویرے سورج جاگا
گھر کی جانب بھاگا
صحراؤں پر سورج چمکا
ویرانوں پر دمکا
کس کے ماتھے جھومر کھنکا
کس نے گایا راگا
صبح سویرے سورج جاگا
گھر کی جانب بھاگا
اندھیروں کو سورج گھیرے
روز لگائے پھیرے
کس نے میرے موتی بکھیرے
کس نے توڑا دھاگا
صبح سویرے سورج جاگا
گھر کی جانب بھاگا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *