عجب دلکش نظارا تھا

عجب دلکش نظارا تھا
ہوا نے غم اتارا تھا
ہمیں تم سے تعلق میں
خسارہ ہی خسارہ تھا
تمہارے بعد جیون میں
بہت مشکل گزارہ تھا
بھری بستی میں دل والو
مرا دل بے سہارا تھا
ہر اک مشکل میں فرحت جی
تمہیں ہم نے پکارا تھا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اے عشق ہمیں آزاد کرو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *