فریب

فریب
میں نے کہا
شہر میں دھوپ بہت ہے
اور مٹی پودوں کو قبول نہیں کرتی
لیکن تم یہ تو کر سکتے ہو
کہ شہر بھر میں
ابریا پلاسٹک کے بنے ہوئے
سبز رنگ کے کچھ درخت لگوا دو
تاکہ
چھاؤں اور ٹھنڈک کا کچھ فریب تو رہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – جم گیا صبر مری آنکھوں میں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *