فکر پختہ، خیال خام اداس

فکر پختہ، خیال خام اداس
کر گیا ہے تمھارا نام اداس
شعر، آوارگی و بے چینی
ہو گئے میرے سارے کام اداس
آج پھر یاد آگئے ہو تم
آج پھر ہو گئی ہے شام اداس
مجھ کو نسبت ہے پکے رنگوں سے
اس لیے ہے مرا کلام اداس
جب تجھے غم پسند ہے آقا
کیوں نہ ہو پھر ترا غلام اداس
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *