مکمل موت سے پہلے
تمہیں پتہ ہے
سینہ بھی مقبرے کی طرح ہوتا ہے
میرے دل کی اجتماعی قبر میں
کچھ زندہ چیزیں بھی ہیں
مردہ چیزوں سے زیادہ مری ہوئی
آؤ کوئی ایسی سورۃ پھونکیں
قبر مسمار ہو جائے
کچھ شہروں کا برباد ہونا
آباد ہونے سے زیادہ ضروری ہوتا ہے
اور یہ تو پورے کا پورا شہر ہی ایسا ہے
پورے کا پورا مقبرہ
فرحت عباس شاہ