قرب کے بعد

قرب کے بعد
بہت کچھ سوچتے ہوئے
تم نے پوچھا تھا
اور کہا تھا
میں تمہیں اپنے دکھ سکھ بتاؤں
مجھے تم پہ بہت پیار آیا
کتنی اپنوں والی بات تھی
بہت ہی اپنوں والی بات
اس لمحے میں نے بہت کچھ سوچا
ہزار ہا کچھ
اپنے بارے میں
اور تمہارے بارے میں
پھر میں نے دیکھا
میرے تمام دکھ بہت چھوٹے ہو گئے ہیں
بالکل رہت کے ذروں جیسے
ان سے بھی چھوٹے
اور
بہت سے تو مجھے نظر ہی نہ آئے
میں دل ہی دل میں ہنس دیا
اپنے دکھوں پہ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *