کانٹوں میں کبھی روح کو رولا نہیں کرتے

کانٹوں میں کبھی روح کو رولا نہیں کرتے
ہم لوگ کبھی شور میں بولا نہیں کرتے
اس حال میں ہم تالے لگا دیتے ہیں دل پر
اس حال میں ہم دل کو ٹٹولا نہیں کرتے
ہر چیز کا اک اپنا تقدس ہے جہاں میں
رنگوں میں کبھی راکھ کو گھولا نہیں کرتے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – ہم جیسے آوارہ دل)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *