دل جلوں کا سرور بے چینی
آپ بھی کیسی بات کرتے ہیں
بے سبب اور حضور بے چینی
آپ کے دل کو تو سبھی ہے روا
میرے دل کا قصور بے چینی
آپ کیا میرے رات دن جانیں
آپ سے کوسوں دُور بے چینی
آپ کی کروٹوں سے لگتا ہے
کچھ نہ کچھ ہے ضرور بے چینی
دل کو تڑپانے کے طریقوں پر
رکھتی ہے کچھ عبور بے چینی
چند لمحوں میں جان و دل میرے
کر گئی چُور چُور بے چینی
فرحت عباس شاہ
(کتاب – روز ہوں گی ملاقاتیں اے دل)