کم از کم کچھ نہ کچھ

کم از کم کچھ نہ کچھ
بس اب ٹھہر جاؤ
اور اب مزید مت بانٹو
اپنی قیمتی باتیں
بے سمت اور ناشناس گھڑیوں میں
جو کچھ راکھ کر بیٹھے ہو
بھول جاؤ
اور جو کچھ بچ رہا ہے
اپنے لیے رکھ لو
اور کچھ نہیں تو
کم از کم تمھارے پاس تمھاری اپنی باتیں تو ہوں
کم از کم کچھ نہ کچھ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *