روزنِ تمنا سے

روزنِ تمنا سے
آج مجھے ایک شخص نے راستہ بتایا ہے
ایک نے غلط وقت پر سڑک پار کرنے سے روکا ہے
بھرے بازار میں کسی نے دھکا نہیں دیا
نہ ہی کسی جاننے والے نے دیکھ کر آنکھیں چرائی ہیں، منہ بھی نہیں پھیرا
حیرت ہے
ایسا لگتا ہے
جیسے شہر کا شہر جنگل بدر ہو گیا ہو
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *