رویّے

رویّے
ہم وہ ڈپلومیٹ ہیں اظہار میں
جن کی سب پالیسیوں میں
ایک سو اک رنگ
مدغم ہو کے بھی ہر رنگ اپنی ضوفشانی میں رہے
اور ہم
وہ چابک دست تاجر ہیں ہر اک احساس کے
کہ جن کے ہاں
دکھ سکھ کا بھی اک مُول ہے بیچارگی کے نرخ نامے میں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – دکھ بولتے ہیں)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *