گرچہ ہر فرد ابھی زندہ ہے

گرچہ ہر فرد ابھی زندہ ہے
کیا کوئی مرد ابھی زندہ ہے؟
میں ابھی مر نہیں سکتا کہ مرے
دل میں اک درد ابھی زندہ ہے
کیا رمق باقی ہے تم میں کوئی
کیا بت سرد ابھی زندہ ہے
سسکیاں سنتا ہوں رستوں میں ابھی
کچھ پس گرد ابھی زندہ ہے
خالی شریانوں میں غم ہے موجود
یوں دل زرد ابھی زندہ ہے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – اک بار کہو تم میرے ہو)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *