دَر گرفت
صورتحال ہمیشہ حالات کے قابو میں ہوتی ہے
حالات کبھی بھی قابو میں نہیں رہے
سڑکیں صرف حادثوں کے قابو میں ہیں
شہر بھیڑ کے
بے تکی بھیڑ
لاٹھی اٹھاؤ اور ہانکنا شروع کر دو
ہانکتے جاؤ ، ہانکتے جاؤ، ہانکتے جاؤ
قبرستان تک
اور دفن کر آؤ
بھیڑ اور لاٹھی دونوں
تم نے دیکھا، کیا ہو رہا ہے؟
اپنی گرفت ڈھیلی کردو
جہاں جہاں ہے
مٹھی کھول دو
اگرچہ ہر شے کسی دوسری شے کے قابو میں ہے
پھر بھی تم اپنی گرفت ڈھیلی کر دو
فرحت عباس شاہ