کیوں اتنی حیرانی سے
سچا ہونا جرم ہے کیا
کیا کچھ جھوٹ ضروری ہے
جتنا آپ سمجھتے ہیں
ہم اتنے ویران نہیں
اس نے دنیا دیکھی ہے
اتنا بھی نادان نہیں
آتے جاتے رہتے ہیں
موسم رونے دھونے کے
ساری دنیا نے دیکھا
تارے توڑ کے لائے ہم
فرحت عباس شاہ
(کتاب – عشق نرالا مذہب ہے)