محبت مرتی نہیں

محبت مرتی نہیں
محبت مرتی نہیں
چھپ جاتی ہے
یا یہ بھی ہو سکتا ہے جان بوجھ کے گم ہو جاتی ہے
مری ہوئی چیزیں سنسنایا نہیں کرتیں
اور نہ کبھی کسمسایا کرتی ہیں
محبت اگرچہ ناراض ہو جاتی
لیکن مرتی نہیں
بے جان چیزیں سرگوشیاں نہیں کر سکتیں
نہ کبھی گنگنا سکتی ہیں
میں آج کل یہی سوچ رہا ہوں
محبت مرتی نہیں
بس کہیں چھپ جاتی ہے
اور صدیوں چھپی رہ سکتی ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *