محبت یاد رہتی ہے

محبت یاد رہتی ہے
ضروری، انتہائی اہمیت اور شوق کے حامل
بہت سے کام
وعدے
اور کتابیں
اور کئی دکھ
جاگتے گزری ہوئی راتیں
اداسی
چاند چہرے
پھول، گلدستے، بہاریں اور برساتیں
کڑی اور چچلاتی دھوپ
بیماری
مصیبت
بیقراری
سوگواری
قہقہے
آنسو
خموشی
اور باتیں اور ملاقاتیں
نہ جانے اور کیا کیا کچھ
سبھی کچھ بھول جاتا ہے
محبت یاد رہتی ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *