کوئی غم ہو مری بلا جانے
ہوں نبیؐ کا غلام دل والو
میرے بارے میں کوئی کیا جانے
کتنا اتراتا پھر رہا ہوں میں
کیا بنے گا مرا خدا جانے
ڈوبتا جا رہا ہے سینے میں
میرے اس دل کو کیا ہوا جانے
آپؐ بن ہوں میں کس قدر تاریک
آپؐ کے نام کا دِیا جانے
عشق کے مرحلے کہاں تک ہیں
مصطفیٰؐ جانے مصطفیٰؐ جانے
فرحت عباس شاہ