موم

موم
برف
پگھلی ہوئی زندگی
جمی ہوئی برف سے بہتر ہوئی
جمی ہوئی زندگی سے بھی
یہ بتانا کہ کونسی زندگی سب سے بہتر ہے
شاید بہت مشکل ہے
ہر سانس کا اپنا علیحدہ جمود
اور علیحدہ مسافت ہوتی ہے
اور علیحدہ علیحدہ
سکوت ہوتا ہے
شریانوں کی کشادگی اور تنگی کے حساب سے
اور ہوا کے حساب سے
کبھی کبھی سروں پہ اٹھائے ہوئے سائبان
اور پیٹھ پر بندھے ہوئے گھر
شریانیں اور زیادہ تنگ کر دیتے ہیں
پہاڑوں اور برف زاروں پر کھُل کے سانس لینا
ممکن نہیں ہوتا
شہر اور بھی زیادہ تنگ دامن ہوتے ہیں
زندگی چاہے پگھلی ہوئی ہو
چاہے جمی ہوئی
مشکل ہو تی ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *