میں تم سے محبت کرتا ہوں

میں تم سے محبت کرتا ہوں
وہ مجھ سے محبت کرتا ہے
تو میرے دل میں بستا ہے
میں تیرے دل میں بستا ہوں
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو
میں اس کو اچھا لگتا ہوں
تم یاد بہت ہی آتے ہو
کیا میں بھی تمہیں یاد آتا ہوں
مجھے تم بن چین نہیں پڑتا
میں تم سے بچھڑ کر ایسے ہوں
میں ویسے ہوں
مرا تم سے بچھڑ کر زندہ رہنا مشکل ہے
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں
ان باتوں سے کیا لینا ہے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *