میں وسوسوں میں تھا مجھ کو گمان پلٹا رہا

میں وسوسوں میں تھا مجھ کو گمان پلٹا رہا
زمین لپٹی رہی آسمان لپٹا رہا
تمہارا زخم جدا ہی نہیں ہوا مجھ سے
تمام عمر مجھے یہ نشان لپٹا رہا
اجڑ کے جانے کا منظر عجیب تھا یارو
مکین روتے رہے اور مکان لپٹا رہا
تمہارے بعد گیا ہی نہیں کہیں رستہ
ہمارے پاؤں سے یہ بدگمان لپٹا رہا
مری نگہ سے چپک سا گیا ترا پیکر
مری زبان سے تیرا بیان لپٹا رہا
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *