نزع

نزع
خوف برف سے زیادہ یخ بستہ ہوتا ہے
محبت آگ سے زیادہ گرم
میرا سینہ گرم ہے
میرے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہیں
مجھ سے ملنے آؤ
مجھے ان دہرے موسموں سے نکالو
میرے سینے کے ٹھنڈا ہو جانے سے پہلے پہلے
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *