نیا سکھ

نیا سکھ
اچھا ہے تم مجھ سے ملنے نہیں آتے
ٹھہرے ہوئے پانی میں
کنکر نسبتاً کم ارتعاش پیدا کرتا ہے لیکن اس کی کاٹ کسی بھی بڑے پتھر سے کم نہیں ہوتی
برف میں لگی
دھندلائی ہوئی نظریں کم چونکتی ہیں
میں نے جب تمہاری جدائی کی عادت میں رہنا شروع کیا ہے
بہت سکھ میں ہوں
فرحت عباس شاہ
(کتاب – خیال سور ہے ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *