ہائے یہ دل کا شہر

ہائے یہ دل کا شہر
ہائے یہ دل کا شہر ن مائے
ہائے یہ دل کا شہر
دبلی پتلی نرم و نازک ہمت اپنی
انت خدا کا قہر
ہائے یہ دل کا شہر نی مائے
ہائے یہ دل کا شہر
پہلا چاند جدائی والا
شب کا پچھلا پہر
نیلے رنگ کی بارش برسی
پھیل گیا ہے زہر
ہائے یہ دل کا شہر نی مائے
ہائے یہ دل کا شہر
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *