ہجر کی رت پھر گدرائی ہے کمرے میں

ہجر کی رت پھر گدرائی ہے کمرے میں
ہر سُو وحشت اُگ آئی ہے کمرے میں
خوب گزرتی ہے ہم دو دیوانوں میں
اک میں ہوں اک تنہائی ہے کمرے میں
بے ترتیبی، آنسو، یادیں، خاموشی
دیکھو کیسی رسوائی ہے کمرے میں
اے میرے پیارے کی یاد ذرا رُک جا
تُو تو میری بینائی ہے کمرے میں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *