ہر کسے جادہ ہو گیا ہے جھوٹ

ہر کسے جادہ ہو گیا ہے جھوٹ
اتنادلدادا ہو گیا ہے جھوٹ
میں سجھتا ہوں آپ کی حالت
آپ کو بادہ ہو گیا ہے جھوٹ
پہلے اتنا نہیں تھا دنیا میں
اب بہت زیادہ ہو گیا ہے جھوٹ
کو ئی تھوڑا بھی ہچکچاتا نہیں
کس قدر سادہ ہو گیا ہے جھوٹ
حاکم وقت بولنے پر سچ
تھوڑا آمادہ ہو گیا ہے ، جھوٹ
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *