ہم ہیں کھیت، پہاڑ اور جھرنے ہم سر سبز نظارے

ہم ہیں کھیت، پہاڑ اور جھرنے ہم سر سبز نظارے
آنگن آنگن چاند ہیں ہم سب آنگن آنگن تارے
سندھ بلوچستان ہمارا سرحد اور پنجاب
ایک سمندر کی لہریں ہیں اک دریا کے دھارے
اپنی دھرتی کا یہ سپنا سدا رہے گا زندہ
اللہ اور سنوارے اس کو اللہ اور نکھارے
ایک خدا نے کی ہے اتنی طاقت ہمیں عطا
ہم سب آپ محافظ اپنے ہم سب آپ سہارے
دیس کا بچہ بچہ ہر پل گیت خوشی کے گائے
دیس کا نغمہ نغمہ فرحت ہر دم پیار پکارے
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *