ہو کے برباد بھی ہر حال میں خوش

ہو کے برباد بھی ہر حال میں خوش
ہم پرندے ہیں ترے جال میں خوش
تم رہے پاس ہمارے تو رہے
ہم محبت کے اسی سال میں خوش
دل تو زخموں میں بھی خوش ہے جیسے
کوئی پنچھی ہو پر و بال میں خوش
دل کو فطرت کے تقاضوں سے سمجھ
خاک ہوتی ہی نہیں کال میں خوش
یاد ہے پچھلے دسمبر کی وہ رات
کس قدر تھا میں تری شال میں خوش
دل کو تو دل سے خوشی ملتی ہے
دل رہے گا نہ خدوخال میں خوش
فرحت عباس شاہ
(کتاب – کہاں ہو تم)
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *