وہ مجھ سے دور تھا اور پاس بولا
اگر پوچھا کسی نے درد کیوں ہے
مجھے آتا ہے اکثر راس مولا
مری آسودگی پوچھی کسی نے
تو میرا صد دریدہ ماس بولا
کہا میں نے یہ کیا دیوانگی ہے
ہے میرے دل کا ستیاناس بولا
بھلا کیوں تیز ہیں سانسیں تمھاری
مجھے آتی ہے تیری باس بولا
فرحت عباس شاہ
(کتاب – مرے ویران کمرے میں)