ہیں سرِ صحرا ستارہ آپؐ ہیں

ہیں سرِ صحرا ستارہ آپؐ ہیں
بے سہاروں کا سہارا آپؐ ہیں
میں تو دریاؤں میں بھی ہوں مطمئن
میرا ایماں ہے کنارہ آپؐ ہیں
آج تک بیچارگی دیکھی نہیں
جانتا جو ہوں کہ چارہ آپؐ ہیں
عقل گھبرائی مصیبت دیکھ کر
دل کہ فوراً ہی پکارا آپؐ ہیں
گمرہی ممکن نہیں اہل نظر
رات اور دن کا نِتارا آپؐ ہیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *