یا نبیؐ آپ کے سوا مانگیں

یا نبیؐ آپ کے سوا مانگیں
کون ہے جس سے بارہا مانگیں
آپ کے اختیار کے صدقے
اپنی حاجات سے سوا مانگیں
مانگنا بھی بہت ضروری ہے
خود خدا نے بھی ہے کہا مانگیں
پہنچ جاتی ہے عرش پر سیدھی
تیرے در پر اگر دعا مانگیں
میرے آقا ہیں بانٹنے والے
جتنے بیمار ہیں شفا مانگیں
فرحت عباس شاہ
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *