خط منظوم بنام علائی

خط منظوم بنام علائی
خوشی تو ہے آنے کی برسات کے
پئیں بادہ ناب اور آم کھائیں
سر آغازِ موسم میں اندھے ہیں ہم
کہ دِلّی کو چھوڑیں، لوہارو کو جائیں
سِ وا ناج کے جو ہے مطلوبِ جاں
نہ واں آم پائیں، نہ انگور پائیں
ہوا حکم باورچیوں کو، کہ ہاں
ابھی جا کے پوچھو کہ کل کیا پکائیں
وه کھٹّے کہاں پائیں اِملی کے پھول
وه کڑوے کریلے کہاں سے منگائیں
فقط گوشت، سو بھیڑ کا ریشہ دار
کہو اس کو کیا کھا کے ہم حِظ اُٹھائیں
Share:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *